کونسے لوگ کورونا کا شکار نہیں ہو سکتے؟ سوئیڈن کی نئی تحقیق

483

مہلک کورونا وائرس  کے حوالے سے سوئیڈن کی ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ جسم میں امیونٹی یعنی قوت مدافعت  مضبوط کر لینے والے  افراد کورونا کا شکار نہیں ہو سکتے اور اس وجہ سے انہیں اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی بھی ضرورت پیش نہیں آتی۔

حال ہی میں کیرولنسکا یونیورسٹی اسپتال سوئیڈن کے محققین نے ان 200 افراد پر تحقیق کی جن میں کورونا وائرس کی علامات کم تھیں یا پھر تھیں ہی نہیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن افراد میں کورونا وائرس کی علامات کم یا پھر ہوتی ہی نہیں ان میں ٹی سیلز  (خلیات) پائے جاتے ہیں جو کسی بھی انفیکشن سے لڑتے ہیں۔

ٹی سیلز انسانی جسم میں ایک قسم کے سفید خون کے خلیات ہیں جو وائرس سے متاثرہ خلیوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ قوت مدافعت کے نظام کا ایک لازمی حصہ ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مطالعے سے اخذ کیے گئے نتیجے کے مطابق خون کا عطیہ کرنے والے صحتمند افراد میں سے 30 فیصد میں “ٹی سیل امیونٹی” اینٹی باڈیز سے دو گنا زیادہ ہوجاتی ہیں۔

یعنی ایسے مریض جن میں کورونا وائرس کی علامات کم ہیں یا نہیں ہیں ان میں اگر  اینٹی باڈیز  کم ہے اس  کے باوجود بھی ٹی سیلز وائرس سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے متجاوز ہو گئی ہے جب کہ 5 لاکھ سے زائد افراد بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن تاحال اس کے علاج کے لیے دنیا بھر  کے سائنسدان  اور طبی ماہرین اس کی کوئی باقاعدہ ویکسین تیار کرنے میں ناکام ہیں۔

Comments