How To Prevent From Coronavirus

1149

کرونا وائرس کیا ہے؟

  1. 2019 نول کروناوائرس (2019 – این کو وی) ایک وائرس ہے جو اس وجہ سے مشہور ہے کہ اس کی وجہ سے سانس کا مرض پھیلتا ہےجس کے بارے میں سب سے پہلے ووہان چین میں پتہ چلا۔
  2. ابتدائی طورپرچین کے شہر ووہان میں بہت سے مریضوں میں یہ مرض پھیلا جن کا مبینہ طور پر سمندری غذا اور جانوروں کی بڑی منڈی سے تعلق تھا جس سے یہ تجویز کیا گیا کہ یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں پھیلی۔
  3. تا ہم مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا جانوروں کی منڈیوں سے تعلق نہیں تھا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک شخص سے دوسرے شخص تک پھیل رہا ہے۔

علامات کیا ہیں؟

  1. بخار
  2. کھانسی
  3. سانس لینے میں دشواری
  4. فلو جیسی علامات
  5. متاثر ہونے کے 2 سے 14دن بعد علامات ظاہر ہوسکتی ہیں۔ اگر آپ حال ہی میں چین یا کسی دوسرے متاثرہ ملک یا علاقے میں رہے ہیں اور علامات ظاہر ہوتی ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

میں کیسے اپنی حفاظت کرسکتا ہوں؟

  1. اپنے ہاتھ اکثر دھوئیں۔
  2. اپنے بغیر دُھلے ہاتھوں سے اپنی آنکھوں ، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں۔
  3. بیمار لوگوں سے قریبی رابطے سے گریز کریں۔
  4. جب آپ بیمار ہوں تو گھر میں ہی رہیں۔
  5. کھانستے یا چھینکتے وقت منہ کو ڈھانپیں۔
  6. کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک کا سفر کرنے سے گریز کریں ۔
  7. فیس ماسک پہنیں۔

اگر میں متاثرہ ملک سے حال ہی میں واپس آیا ہوں تو مجھے کیا کرنا چاہیئے؟

  1. متاثرہ ملک چھوڑنے کے بعد 14 دن تک اپنی صحت پر دھیان دیں۔
  2. اگر آپ کو بخار ، کھانسی ، سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو فوراً ہی طبی نگہداشت حاصل کریں۔
  3. اپنی علامات اور حالیہ سفر کے بارے میں ڈاکٹر کو فون کریں۔
  4. آپ کا ڈاکٹر آپ کے ہسپتا ل جانے سے پہلے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرے گا۔
  5. اگر آپ بیمار ہوں تو دوبارہ سفر نہ کریں۔

Comments